Description
پروجیکٹ کا مقصد ایک سے زیادہ زبانوں میں اسلام کے بنیادی مفاہیم کی تبلیغ واشاعت ہے، اور یہ مقصد ایک ایسی کتاب تیار کرنے سے پورا ہوگا جو 60خطبات کے مجموعے پر مشتمل ہوگا۔ جن کی تفصیل اس طرح ہے؛ 52 خطبے ہفتہ واری ہوں گے جو جمعہ کے خطبے ہیں۔ 2 خطبے عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے ہوں گے۔ 1 ایک خطبہ استسقاء کا ہوگا اور 1 خطبہ سورج اور چاند گرہن سے متعلق ہوگا۔ اور 4 خطبے اضافی ہوں گے۔ یہ خطبے عنقریب ویڈیو اور اور آوڈیو دونوں شکلوں میں سنے جائیں گے۔ اور ان سب کی اشاعت انٹرنیٹ اور دیگر جدید ذرائع ابلاغ کے توسط سے ہوگی اور آپٹيکل ڈسک کا کا م جلد ہی مکمل کرلیا جائےگا جو ان خطبوں پر مشتمل ہوگا